28 فروری 2015 - 16:31
یمن کے شہر عدن میں سعودی عرب کے ناظم الامور لاپتہ

یمن کے شہر عدن میں سعودی عرب کے ناظم الامور اور نائب کونسلر جمعے کی رات سے لاپتہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے شہر عدن میں سعودی عرب کے قونصل خانے نے اعلان کیا ہےکہ ناظم الامور سعدی شہری سے رابطہ منقطع ہوگيا ہے۔ سعید شہری عدن میں سعودی عرب کے ناظم الامور اور نائب کونسلر ہیں۔ ممنکہ طور پر ان کے اغوا کئےجانے کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔ جنوبی یمن میں عوامی کمیٹیوں کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ عدن میں سعودی عرب کے قونصل خانے نے ان سے رابطہ کرکے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ اخبار عدن الغد نے بھی لکھا ہے کہ سعودی عرب کے قونصل خانے نے جنوبی یمن میں عوامی کمیٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سعید شہری کو ڈھونڈنے میں ان کی مدد کریں۔ ادھر ایک علیحدگي پسند گروہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ سعودی عرب کے اس سفارتکار کو اغوا کرلیا گيا ہے۔ البتہ بعض مقامی حکام نے کہا ہے سعید شہری کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲